پٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیے جانے کے بعد چیئرمین اوگرا سعید احمد کو 3 ماہ کی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

بدھ 11 فروری 2015 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) پٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیے جانے کے بعد چیئرمین اوگرا سعید احمد کو 3 ماہ کی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ذرائع کے مطابق چیئرمین اوگرا چھٹیوں پر نہیں جانا چاہ رہے تھے تاہم انھیں 3 ماہ کی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی منظوری کے بعد جبری رخصت کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دو رکنی کمیٹی نے ملک میں پٹرولیم بحران کی ذمہ داری اوگرا پر عائد کی تھی اور وزیراعظم کو سفارش کی تھی کہ وہ ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :