حکومت پنجاب نے ڈیپارٹمنٹ پرموشن کمیٹی سے مشروط انٹی کرپشن کے این او سی سر ٹیفکیٹ کی عائد قدغن کو واپس لے لیا

بدھ 11 فروری 2015 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء ) حکومت پنجاب نے ڈیپارٹمنٹ پرموشن کمیٹی سے مشروط انٹی کرپشن کے این او سی سر ٹیفکیٹ کی عائد قدغن کو واپس لے لیا ۔ آئندہ یہ شرط صوبائی سلیکشن بورڈ 1,2پر عائد رہے گی ۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اس فیصلہ پر خیر مقدم۔حکومت پنجاب ایس اینڈ جی اے ڈی نے ملازمین کی ڈیپارٹمنٹ پرموشن کمیٹی سے مشروط انٹی کرپشن کی رپورٹ کی قدغن کا فیصلہ واپس لے لیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

اب انٹی کرپشن رپورٹ کی یہ شرط آئندہ صرف صوبائی سلیکشن بورڈ 1,2 تک محدود ہو گی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا تھا کہ گریڈ 16 تک کے ملازمین کی پرموشن کے سلسلہ میں عائد یہ قدغن ختم کی جائے کیونکہ پہلے ہی ہر محکمہ کا انتظامی سربراہ اپنے ماتحت ملازمین کے لئے این او سی سر ٹیفکیٹ جاری کرتا ہے ۔اس کے بعد مزید کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں رہتی - حکومت پنجاب نے ایسوسی ایشن کے اس موقف کو تسلیم کرتے ہوئے انٹی کرپشن رپورٹ کی عائد کردہ قدغن واپس لے لی ہے جس سے اب سینکڑوں ملازمین فوری طو رپر ترقی یاب ہو جائیں گے ۔ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران نے حکومت پنجاب کے اس فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :