جماعت اسلامی ھنگو نے بلدیاتی انتخابات کیلئے کمر کس لی،دیگر جماعتوں سے ایڈجسٹمنٹ کیلئے 4رکنی کمیٹی قائم

بدھ 11 فروری 2015 23:27

ھنگو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) جماعت اسلامی ھنگو نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کمر کس لی،دیگر جماعتوں سے ایڈجسٹمنٹ کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم،کمیٹی کو امیدواروں کے انتخاب اور دیگر جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا۔جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کے لیے پالیسی بنا رہی ہے ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر زاھد اورکزئی۔تصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ھنگو نے بلدیاتی انتخابات کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی ضلعی امیر ڈاکٹر زاھد اورکزئی کریں گئے۔

کمیٹی میں سابقہ ناظم دولت اللہ بنگش،ھدایت اللہ خان،اور شباب ملی کے صدر مصطفی خان شامل ہیں۔ جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر زاھد خان اورکزئی نے کہا کہ جماعت اسلامی نظریاتی جماعت ہے جو بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی،۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے چار رکنی با اختیار کمیٹی بنائی گئی ہے جو تمام سیاسی جماعتوں کی ضلعی قیادت سے رابطے کر کے سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ سمیت دیگر امور سر انجام دے گی۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام لوکل مسائل کو نچلی سطح پر حل کرنے کا فورم ہے اور اس نظام سے جماعت اسلامی لاتعلق نہیں رہ سکتی۔انہوں نے کہا کہ صاف،بے داغ اور پڑھے لکھے امیدوار جماعت اسلامی سیاسی اکھاڑے میں اتارے گی۔تا کہ بلدیاتی نظام کے ثمرات بہتر انداز میں عوام تک پہنچائیں جا سکیں۔