2015ء میں پاکستان زیادہ مستحکم ہوگا ، بحرانوں سے نکل جائے گا، سینیٹر پرویز رشید،

مارچ میں قطر سے گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی گیس کی درآمد سے پاکستان میں گیس کی قلت میں کمی ہوگی ۔ دہشتگردی کی جنگ میں فتح ہماری ہوگی ۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے ۔ تقریب سے خطاب

بدھ 11 فروری 2015 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ 2015ء میں پاکستان زیادہ مستحکم ہوگا اور بحرانوں سے نکل جائے گا ۔ مارچ میں قطر سے گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی گیس کی درآمد سے پاکستان میں گیس کی قلت میں کمی ہوگی ۔ دہشتگردی کی جنگ میں فتح ہماری ہوگی ۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے بدھ کے روز نائیکون سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنتالیس سالوں میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام نہیں ہوا ہماری حکومت پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کررہی ہے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم منصوبہ 2016ء تک مکمل ہوجائے گا اور دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم پر بھی کام تیزی سے جاری ہے منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں بجلی کی قلت بھی پوری ہوجائے گی ۔