تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان چپقلش ایک ڈرامہ ہے،سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا گیا،سینیٹر زاہد حامد،

عمران او الطاف حسین اصل ایشوز سے ہٹ کر ایک دوسرے کے ذاتیات پر آگئے ، سیاستدانوں کو پارلیمانی زبان استعمال کرنی چاہیے ، خصوصی گفتگو

بدھ 11 فروری 2015 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد حامد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان چپقلش ایک ڈرامہ ہے جس میں بلدیہ ٹاؤن کے معاملے کو بالائے طاق رکھ کر ایک دوسرے پر گھٹیا زبان استعمال کی گئی جو کہ ملک کی تاریخ میں پہلے کبھی استعمال نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر زاہد خان نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اور ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین اصل ایشوز سے ہٹ کر ایک دوسرے کے ذاتیات پر آگئے حالانکہ سیاستدانوں کو پارلیمانی زبان استعمال کرنی چاہیے لیکن دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان چپقلش سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے بھی عمران خان دو ہزار دو میں کہہ چکے تھے کہ وہ الطاف حسین کیخلاف کارروائی کرینگے اور اب پھر انہوں نے کہا ہے کہ وہ الطاف حسین کیخلاف عدالتی کارروائی کرینگے اور یہ ان کا دوہر ا معیار ہے عمران خان عوام کے سامنے کوئی بات اور میڈیا کے سامنے کوئی اور بات کرتے ہیں