فوجی عدالتوں کا قیام صرف دو سال کیلئے ہے، بلیغ الرحمان،

کسی بھی دہشتگردی کے سانحہ سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں پولیس اور رینجرز ہائی الرٹ ہیں ، صوبوں کو بھی دہشتگردی کے حوالے سے اہم اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،خصوصی گفتگو

بدھ 11 فروری 2015 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) وزیر مملکت برائے تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کسی بھی دہشتگردی کے سانحہ سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں پولیس اور رینجرز ہائی الرٹ ہیں جبکہ صوبوں کو بھی دہشتگردی کے حوالے سے اہم اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے فوجی عدالتوں کا قیام صرف دو سال کیلئے ہے دو سال کے بعد آئین کے مطابق یہ خود بخودختم ہو جائینگی ۔

بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بلیغ الرحمان نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز مشترکہ گشت کررہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشتگردی سے فوری طور پر نمٹا جاسکے کیونکہ اس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں اور وزیراعظم نواز شریف نے بھی نیشنل ایکشن پلان پر بھی کام تیز کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ صوبوں کو بھی سکیورٹی کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی
ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام پر تمام مکاتب فکر کے علماء اور سیاسی جماعتوں نے ایک ہی موقف اپنایا تھا اب ہمیں کالی بھیڑوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا پاکستان میں آئین کی بالادستی ہے تاہم کسی کو کوئی مسئلہ درکار ہے تو وہ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتیں صرف دو سال کی مدت کیلئے بنائی گئی ہیں کہ کہ آئین کے مطابق دو سال بعد خود بخود ختم ہوجائینگی

متعلقہ عنوان :