90لاکھ کی ڈکیتی او رنوجوان کا قتل،

وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی

بدھ 11 فروری 2015 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں نوے لاکھ کی ڈکیتیاں اور مزاحمت کے دوران ایک نوجوان زوہیب قتل ہونے کی رپورٹ وزارت داخلہ آئی جی اسلام آباد سے طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن ذرائع کے مطابق پولیس کی ناقص حکمت عملی اور جرائم میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے آئی جی اسلام آباد پولیس گزشتہ روز بھی وزیر داخلہ سے ملاقات میں ان کو مطمئن نہیں کرسکے تھے گزشتہ روز اسلام آباد جی ٹی روڈ بینک سے پچاس لاکھ کی ڈکیتی ہوئی جبکہ دیگر میں آئی نائن کمپنی کے ملازم سے چھبیس لاکھ روپے چھین لئے گئے جبکہ ابو ظہبی ٹاور کی پارکنگ سے دس لاکھ روپے کی ڈکیتی اور مزاحمت پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جن کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں اس حوالے سے وزارت داخلہ نے آئی جی سے رپورٹ طلب کی ہے