سابق صدر آصف علی زرداری سے رحمان ملک کی ملاقات، الطاف حسین سے ملاقات کے حوالے سے بریفنگ دی،

دونوں راہنماؤں کے درمیان سینیٹ کے انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 11 فروری 2015 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے آصف علی زرداری کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کے حوالے سے بریفنگ دی بدھ کے روز رحمن ملک نے کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دونوں راہنماؤں کے درمیان سینیٹ کے انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا رحمن ملک نے آصف علی زرداری کو الطاف حسین سے ہونے والی ملاقات پر بریف کیا اور انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا۔