راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا پولیس انسپکٹر قتل کیس کے مجرم کو تین بار سزائے موت اور مقتولین کے لواحقین کو پانچ لاکھ فی کس ادا کرنے کا حکم

بدھ 11 فروری 2015 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس انسپکٹر قتل کیس کے مجرم کو تین بار سزائے موت اور مقتولین کے لواحقین کو پانچ لاکھ فی کس ادا کرنے کا حکم دے دیا بدھ کے روز پولیس انسپکٹر قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

مجرم ارشد ستی پرالزام تھا کہ اس نے 2004 ء میں پولیس انسپکٹر راؤ ثقلین کو گارڈ سمیت قتل کیا تھا خصوصی عدالت کے جج چوہدری عبدالقیوم نے مجرم پر جرم ثابت ہونے پر اسے 3 بار سزائے موت کا حکم سنایا اور ساتھ ہی مقتولین کے ورثاء کو پانچ پانچ لاکھ معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :