کوئٹہ ،فرنٹیئرکور کا خفیہ اطلاع پرمکران کے علاقے پیدارک، سر دشت اور شادی کور میں سرچ آپریشن ،

سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں3 دہشت گرد ہلاک،1زخمی ،4 شرپسند گرفتار،اسلحہ اورایمونیشن برآمد

بدھ 11 فروری 2015 23:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء ) فرنٹیئرکور بلوچستان نے خفیہ اطلاع پرمکران کے علاقے پیدارک، سر دشت اور شادی کور میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں03 دہشت گرد ہلاک،01زخمی، جبکہ04شرپسندوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اورایمونیشن برآمدکرلیاگیاتفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فرنٹیئرکور بلوچستان نے خفیہ اطلاع پرمکران کے علاقے پیدارک، سر دشت اور شادی کور میں سرچ آپریشن کیاسرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 03 دہشت گرد ہلاک،01 زخمی،جبکہ 4کو گرفتارکرلیاگیاگرفتار شرپسندوں کے قبضے سے01عددپستول،01عدداینٹی پرسنل مائن،02عددموٹرسائیکل،02عدد وائرلیس سیٹ اور01عدد دوربین شامل ہے ہلاک اورگرفتار شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے دریں اثناء سرچ آپریشن شادی کورڈیم کے مزدوروں کو اغواء کرنے اورکوسٹل ہائی وے پرمسافرگاڑیوں پر فائرنگ اورلوٹ مارجیسی سنگین وارداتوں میں ملوث شرپسندوں کیخلاف کیا گیاواضح رہے کہ شرپسند و ں کے تعا قب میں سرچ آپریشن 03دن تک جاری رہا جس میں فرنٹیئر کور کے 200 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سرچ آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی گئی آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے فرنٹیئرکورکی کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی پر اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئرکور بلوچستان شرپسندوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اوربیرونی ایجنڈے پر عمل پیراچند پیسوں کی خاطرملک دشمن عناصرکے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔