الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جعلی ڈگری کیس میں شاہین شفیق کے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی

بدھ 11 فروری 2015 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جعلی ڈگری کیس میں شاہین شفیق کے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقین آئندہ سماعت پر وکلاء کو ساتھ لائیں تاکہ سماعتیں ریگولر جاری رکھی جاسکیں‘ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنرجسٹس محمد سردار رضا خان‘ ممبر جسٹس ریٹائرڈ روشن عسیانی ‘ جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی‘ جسٹس ریٹائرڈ شہزاد اکبر ‘ جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمن نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر درخواست گزار فرقان شفیق حاضر ہوئے تو کمیشن نے کہا کہ وکلاء کو ساتھ لائیں‘ تاہم آئندہ سماعت 18 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کمیشن سربراہ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے ریمارکس میں کہا کہ کیسوں کو جلد از جلد نمٹانا چاہتے ہیں آئندہ سماعتوں پر وکلاء کی حاضری ناگزیرہے۔