الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سنتوش کمار کی نااہلی کی درخواست کی سماعت آج ہوگی

بدھ 11 فروری 2015 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سنتوش کمار کی نااہلی کی درخواست کی سماعت
آج جمعرات کو ہوگی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن آج کیس کی سماعت کرے گا۔ اس حوالے سے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ نواب ثناء الله خان زہری نے سنتوش کمار کی رکنیت کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کیا ہوا ہے