صدر مملکت نے پاکستانی آرمی ترمیمی ایکٹ 2015ء کی قبائلی علاقوں میں اطلاق کی منظوری دے دی،

ایکٹ کا اطلاق قبائلی علاقوں میں بھی ہوگا

بدھ 11 فروری 2015 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) صدر مملکت نے پاکستانی آرمی ترمیمی ایکٹ 2015ء کی قبائلی علاقوں میں اطلاق کی منظوری دے دی ہے صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرمی ایکٹ 2015ء کی منظوری دی جس کے تحت اس ایکٹ کا اطلاق قبائلی علاقوں میں بھی ہوگا اکیسوں ترمیم کے تحت پاکستان آرمی ایکٹ میں ترمیم کی گئی تھی اور اس کو شیڈول ون کا حصہ بنا کر آئینی تحفظ دیا گیا تھا اب اس ایکٹ کی فاٹا تک توسیع کردی گئی ہے اور آرٹیکل 245 کے تحت اس کی توسیع صدر نے کردی ہے

متعلقہ عنوان :