صدر مملکت نے جسٹس فیصل عرب کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس ، جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج ، جسٹس ریاض احمد خان کو چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت مقرر کرنے کی منظوری دے دی

بدھ 11 فروری 2015 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس فیصل عرب کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس ، جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج ، جسٹس ریاض احمد خان کو چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

ججز تقرر کی جوڈیشل اور پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کے بعد وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے جسٹس فیصل عرب کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس ، جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج جسٹس ریٹائرڈ ریاض احمد خان کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے صدر مملکت نے دو ڈپٹی اٹارنی جنرل اور چودہ سٹینڈنگ کونسلز کے لیے سولہ وکلاء کے تقرر کی منظوری بھی دے دی ہے ۔