وزارت پٹرولیم نے پٹرول بحران پر پی ایس او بورڈ آف مینجمنٹ کو تحلیل کردیا،

چیئرمین بورڈ مجاہد عیسانی سمیت سات ممبران کو فارغ کردیا گیا

بدھ 11 فروری 2015 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) وزارت پٹرولیم نے پٹرول بحران پر پی ایس او بورڈ آف مینجمنٹ کو تحلیل کردیا چیئرمین بورڈ مجاہد عیسانی سمیت سات ممبران کو فارغ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پٹرول بحران کے بعد بننے والی تحقیقاتی کمیٹی نے پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ کو بھی بحران کا ذمہ دار قرار دیا تھا جس کے بعد وزارت پٹرولیم نے بورڈ تحلیل کرنے کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال کی اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت پٹرولیم نے پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ کو تحلیل کردیا ہے اور بورڈ کے چیئرمین مجاہد عیسانی سمیت سات ممبران کو فارغ کردیا گیا ہے ۔