(ن) لیگ اور قومی پارٹی کا سینٹ انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ ،

وزیراعظم کا آفتاب شیر پاؤ سے فون پر رابطہ

بدھ 11 فروری 2015 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ سے فون پر رابطہ (ن) لیگ اور قومی پارٹی نے سینٹ انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے بدھ کے روز آفتاب شیر پاؤ کو فون کیا اور ان سے سینٹ کے انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے سینٹ کے انتخابات میں آفتاب شیر پاؤ سے تعاون اور انتخابات مل کر لڑنے کی درخواست کی دونوں رہنماؤں نے مل کر انتخابات میں حصہ لینے پر اتفاق کرلیا ۔( ر ا ش د)

متعلقہ عنوان :