اسلام آباد ہائیکورٹ میں مولانا اعظم طارق قتل کیس کی اپیل کیس کی سماعت آج ہوگی

بدھ 11 فروری 2015 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق قتل کیس کی اپیل کیس کی سماعت آج جمعرات کے روز ہوگی ،جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔درخواست گزار مولانا عالم طارق کی جانب سے وکیل پیش ہوں گے ۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ مولانا اعظم طارق قتل کیس میں دائر کی گئی اپیل کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کی ابتدائی سماعت ہوگی۔

گزشتہ سماعت پر تحریک جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد نقوی بذات خود پیش ہوئے تھے جبکہ علامہ ساجد نقوی کے وکیل سید ذوالفقار عباس نقوی ،ایڈوکیٹ سکندر گیلانی عدالت میں پیش ہوئے تھے ۔ علامہ ساجد نقو ی کے وکلاء نے عدالت کو بتایاکہ عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس موصول ہونے پر پیش ہونے کا کہا گیاہے ۔عدالت نے جاری کیے گئے نوٹس کو منسوخ کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :