حکمران مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ،یہ بڑھکیں مارکرعوام کوبے وقوف اورلوٹ مارکرناچاہتے ہیں ،ڈاکٹر قدیر

بدھ 11 فروری 2015 22:41

حکمران مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ،یہ بڑھکیں مارکرعوام کوبے وقوف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء)معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہاہے کہ حکمران مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ،یہ بڑھکیں مارکرعوام کوبے وقوف بنارہے ہیں اورلوٹ مارکرناچاہتے ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہاکہ حکمرانوں نے ایکوڈک منصوبے کواس لئے پس پشت ڈال رکھاہے کہ وہ لوٹ مارکرناچاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کام کرنے والاہوتوہم پانی کاصحیح استعمال کرسکتے ہیں ،لیکن آئی ایم ایف اورورلڈبینک سے قرضے لے لیکرمحض بڑھکیں ماری جاتی ہیں اورعوام کوجھوٹے خواب دکھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف مکے ہلاکرکہتے تھے کہ 6ماہ میں بجلی کابحران حل کردیں گے لیکن ڈیڑھ سال میں کچھ نہ کرسکے لوگ اس طرح ملک تباہ کرنے کیلئے آتے رہیں گے ،یہ لوگ گونگے اوربہرے ہوگئے ہیں حکمران اچھاکام کریں گے توان کانام ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میں نے نوازشریف کومعدنی وسائل بارے پانچ خط لکھے لیکن کسی ایک کاجواب بھی نہیں آیامشوروں پرعمل کرنادورکرنادورکی بات ہے