وفاقی حکومت نے پٹرول کے بحران کے ذمہ دار سابق چیئرمین ا وگرا سعید احمد خان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

بدھ 11 فروری 2015 22:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء)وفاقی حکومت نے پٹرول کے بحران کے ذمہ دار سابق چیئرمین ا وگرا سعید احمد خان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا ہے یہ ریفرنس کابینہ ڈویژن کی طرف سے دائر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ریفرنس فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں دائر کیا گیا ہے جس میں کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ پٹرول بحران پر تحقیقات کریں اس حوالے سے سابق چیئرمین اوگرا سعید احمد خان کیخلاف الزامات سے متعلق اہم دستاویزات اور دیگر شواہد بھی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو دیئے گئے ہیں ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سعید احمد خان کیخلاف تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر انہیں نوکری سے فارغ کردیا جائے گا ۔