آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات،

دفاعی اور فوجی معاملات پر تبادلہ خیال ،

بدھ 11 فروری 2015 22:41

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء ) آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز ، ائیر چیف مارشل مارک بنسکن نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات کی۔ دونوں معزز شخصیات کچھ دیر تک ساتھ رہے اور دفاعی اور فوجی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ائیر چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے تاہم ہر طرح کے نامساعد حالات میں اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ملاقات کے دوران باہمی پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہوئی۔ ائیر چیف نے معززمہمان کوکو دونوں ممالک کی افواج کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمیان بالخصوص باہمی فوجی تعاون کو بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔ دونوں معزز شخصیات نے اس موقع پرسووننیزز کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :