آئندہ موسم گرما میں گیس کی صورتحال بہتر رہنے کی توقع ہے، خواجہ آصف،

تاپی پر بات چیت خاصی آگے بڑھی ہے، ایران سے پابندیاں اٹھنے کی بھی اْمید ہے جبکہ اپریل سے ایل این جی گیس کی درآمد بھی شروع ہو جائے گی ، انٹرویو

بدھ 11 فروری 2015 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان گیس کی قلت کو دور کرنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہے۔تاپی پر بات چیت خاصی آگے بڑھی ہے، ایران سے پابندیاں اٹھنے کی بھی اْمید ہے جبکہ اپریل سے ایل این جی گیس کی درآمد بھی شروع ہو جائے گی تو صورت حال اس موسم گرما میں گزشتہ کی نسبت قدرے بہتر ہو گی ۔

غیرملکی نشریاتی ادارہ کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان گیس کی قلت کو دور کرنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاپی پر بات چیت ہو رہی ہے اور خاصی آگے بڑھی ہے، اس پر پچھلے کئی سالوں سے بات ہو رہی ہے لیکن اب ”ٹیپی“ (منصوبے کے علاوہ ایران سے پابندیاں اٹھنے کی بھی اْمید ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اپریل سے ایل این جی گیس کی درآمد بھی شروع ہو جائے گی تو میری نا چیز رائے میں صورت حال اس موسم گرما میں گزشتہ کی نسبت قدرے بہتر ہو گی ۔

یہ منصوبہ چار ملکوں کے درمیان ہے جس میں ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت شامل ہیں۔ اْس کو ”ٹیپی“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس منصوبے کا تخمینہ سات ارب ڈالر لگایا گیا تھا۔اس منصوبے کے پایہ تکمیل کو پہنچنے کے بعد ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور بھارت کو روزانہ نو کروڑ مکعب میٹر گیس فراہم کی جائے گی۔امریکہ بھی ٹیپی گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا آیا ہے۔