فضل الرحمن نے زرداری سے 22 ترمیم کیلئے حمایت مانگ لی، مشاورت کے بعد جواب دینگے، آصف علی زرداری،
سربراہ جمعیت علمامء کی سابق صدر سے ملاقات، ملک کی مجموعی امن و امان وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال سندھ میں مدارس پر مارے جانیوالے چھاپوں کا معاملہ بھی زیر غور،کو چیئرمین پیپلزپارٹی نے دینی حلقوں سے بھی تعاون کا عندیہ دیدیا،ذرائع، پارٹی ترجمان مولانا امجد نے ملاقات کی تصدیق کر دی
بدھ 11 فروری 2015 22:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) سے ملاقات، ملک کی مجموعی امن و امان وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، مولانافضل الرحمن نے سابق صدر سے 22 ترمیم کیلئے حمایت مانگ لی،زرداری کا مشاورت کے بعد جواب دینے کی یقین دہانی، سندھ میں مدارس پر مارے جانیوالے چھاپوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا،کو چیئرمین پیپلزپارٹی نے دینی حلقوں سے بھی تعاون کا عندیہ دیدیا،پارٹی ترجمان مولانا امجد نے ملاقات کی تصدیق کر دی۔
باوثوق ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایاکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانافضل الرحمن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات ون و آ ن ون تھی جس میں ملک کی مجموعی امن و امان و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔(جاری ہے)
ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی جس میں مولانا فضل الرحمن نے قومی اسمبلی میں 22ویں ترمیم لانے ، حکومت سند ھ کی جانب سے مدارس پر مارے جانیوالے چھاپوں کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔
اس موقع پر مولانافضل الرحمن نے کہاکہ ہم نے قومی ایکشن پلان پر مکمل تعاون کا یقین دلایا لیکن 21ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کو دور نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ 22ویں ترمیم کے حوالے سے ڈرافٹ تیا ر کیاہے اس سلسلے میں ہم نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں مطالبہ کرتے ہیں پیپلزپارٹی بھی ہماری حمایت کرے جس پر سابق صدر آصف علی زردار ی نے کہاکہ اس معاملے پر پارٹی مشاورت کے بعد ہی جواب دینگے۔ ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمن نے صوبہ سندھ میں مدارس پر حکومت کی جانب سے مارے جانیوالے چھاپوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور مولانافضل الرحمن نے کہاکہ مدارس دینی تعلیم کا فریضہ انجام دے رہے ہیں اگر حکومت کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو مدارس کی نمائندہ تنظیم سے رجوع کیا جائے یا ہم سے استفسار کیا جائے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ دینی حلقوں کے ساتھ اس معاملے پر مکمل تعاون کرینگے اور صوبہ سندھ میں کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سینیٹ انتخابات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ اس سلسلے میں جب ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء“ نے تصدیق کیلئے جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانافضل الرحمن میں ون آن ون ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی مجموعی امن وامان و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.