سپریم کورٹ آج معطل چیئرمین اوگراسعیداحمدخان کیخلاف مقدمہ سنے گی

بدھ 11 فروری 2015 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) سپریم کورٹ نے اوگراکے معطل کئے گئے چیئرمین سعیداحمدخان کی مبینہ کرپشن اوربدعنوانیوں کے خلاف دائرمقدمہ کی سماعت آج جمعرات کوشروع کرنے کافیصلہ کیاہے ،اوگراکرپشن سکینڈل پرنیب کی پیش رفت بارے مقدمہ میں نئی درخواست بھی سنے گی جوموجودہ چیئرمین اوگراسعیدخان کے خلاف دائرکی گئی ہے ،حکومت نے کرپشن اقرباء پروری پرسعیداحمدخان کوزبردستی رخصت پربھیج کران کے خلافبھی تحقیقات کاحکم دیدیا،سپریم کورٹ بنچ کی صدارت خودچیف جسٹس ناصرالملک کریں گے ،سپریم کورٹ نے پہلے ہی اسدعمرکی پٹیشن پرسعیداحمدخان کے خلاف تحقیقات کاحکم دے رکھاہے ۔

متعلقہ عنوان :