21ویں آئینی ترمیم کے خلاف 10درخواستیں سماعت کیلئے منظور،

تین رکنی بنچ (آج )سماعت کریگا،فریقین کونوٹس جاری

بدھ 11 فروری 2015 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) سپریم کورٹ نے 21ویں آئینی ترمیم کے خلاف 10آئینی درخواستوں کوسماعت کیلئے منظورکرلیاہے اورچیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ (آج )جمعرات کوان درخواستوں کی سماعت کریگا،یہ درخواستیں پاکستان بارکونسل سمیت مختلف وکلاء تنظیموں کے ساتھ ساتھ دیگرنے دائرکی ہیں جن میں موٴقف اختیارکیاگیاہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کامقصدمتوازی عدالتیں قائم کرناہے اوران درخواستوں میں 21ویں آئینی ترمیم کوکالعدم قراردینے کی استدعاکی گئی ہے ،درخواستوں کی سماعت کیلئے تمام فریقین کونوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :