کشتی کے ذریعے آنے والے پاکستانی کو ویزا جاری کیا جائے‘آسٹریلوی ہائیکورٹ کا حکومت کو حکم،
اس پاکستانی مہاجر کو ویزا جاری کرنا قومی سلامتی کے خلاف ہو گا،آسٹریلوی حکومت کا موقف
بدھ 11 فروری 2015 22:37
کینبر ا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) آسٹریلیا کی ہائی کورٹ نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ 2012 میں کشتی کے ذریعے آنے والے ایک پاکستانی مہاجر کو ویزا جاری کرے۔آسٹریلوی حکومت کا موقف ہے کہ کشتی کے ذریعے آنے والے اس پاکستانی مہاجر کو ویزا جاری کرنا قومی سلامتی کے خلاف ہو گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت کشتی کے ذریعے آنے والے کسی بھی شخص کو ویزا دینے سے انکار نہیں کر سکتی۔
امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کے حکم کی تعمیل کریگا تاہم اس کا اصرار ہے کہ وہ اپنی پالیسی نہیں بدلے گا۔امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس کیس کے مضمرات دوسرے مقدمات کے لیے محدود ہیں۔آسٹریلیا میں کشتی کے ذریعے آنے والے پاکستانی کو اس بحث کے بعد مہاجر کا درجہ دیا گیا تھا کہ اگر اسے واپس بھیج دیا گیا تو اسے تکلیف پہچائی جائے گی کیونکہ اس کا تعلق ہزارہ اقلیت سے ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے نظام شمسی کے باہر سپر ارتھ نامی سیارے پر گیسوں کی موجود گی کا پتہ چلا لیا
-
شہزادہ ولیم، ہیری کو اپنی اہلیہ کے پاس نہیں جانے دے رہے
-
اسرائیلی افواج جنگ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں منتقل کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
-
بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل
-
سعودی ولی عہد کی سربیا کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارک باد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.