پنجاب حکومت نے واسا کی طرف سے بجلی کے بلوں کی مد میں سبسڈی بڑھانے کی سمری مسترد کردی ،

واسا کا خسارہ 3ارب 40کروڑ سے تجاو ز کر گیا ، اخراجات پورے کرنے کے لئے ٹیرف میں اضافہ کیے جانے کا امکان

بدھ 11 فروری 2015 22:35

پنجاب حکومت نے واسا کی طرف سے بجلی کے بلوں کی مد میں سبسڈی بڑھانے کی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء ) پنجاب حکومت نے واسا کی طرف سے بجلی کے بلوں کی مد میں سبسڈی بڑھانے کی سمری مسترد کردی ، واسا کی طرف سے اخراجات پورے کرنے کے لئے ٹیرف میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ واسانے بجلی کے بلوں کی مد میں سبسڈی 2ارب 20کروڑ سے بڑھا کر 3ارب 60کروڑ روپے کرنے کی سمری پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم حکومت نے سمری یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ ایل ڈی اے خود مختار اتھارٹی ہے وہ خود اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔

ذرائع کے مطابق واسا کی طرف سے گزشتہ 12سالوں سے ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا گیا تاہم اب اخراجات پورے کرنے کیلئے پانی کے بلوں میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق واسا کا خسارہ 3ارب 40کروڑ سے تجاو ز کرچکا ہے.

متعلقہ عنوان :