Live Updates

پشاور، تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس، وزراء کی کارکردگی پر عدم اعتماد کااظہار،

اراکین اسمبلی کا محکمہ جیل خانہ جات ،صحت،تعلیم میں خلاف ضابطہ تعینانیوں پر شدید احتجاج ، وزیرصحت شہرام ترکئی کوتبدیل کرکے وزرات دوبارہ شوکت یوسفزئی کو دینے کامطالبہ ، اجلاس کے دوران خواتین سینیٹ امیدوارپراختلافات بھی کھل کرسامنے آگئے،ذرائع

بدھ 11 فروری 2015 22:08

پشاور، تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس، وزراء کی کارکردگی پر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہوا،اجلاس میں اراکین اسمبلی کی جانب سے وزراء کی کارکردگی پر عدم اعتماد کااظہارکیاگیا۔،ذرائع کے مطابق وزیراعلی ہاؤس میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں محمودجان سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے عمران کی موجودگی میں ہنگامہ کیا، اس موقع پر وزیراعلی پرویزخٹک،صوبائی وزراء اوراراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق اراکین نے محکمہ جیل خانہ جات ،صحت،تعلیم میں خلاف ضابطہ تعینانیوں پر شدید احتجاج کیا اور وزیرصحت شہرام ترکئی کوتبدیل کرکے وزرات دوبارہ شوکت یوسفزئی کو دینے کامطالبہ کیاگیا،ذرائع کے مطابق عمران خان نے جیل خانہ جات میں کی جانیوالی 750تعیناتیوں کوکالعدم قراردینے کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں سینٹ الیکشن کیلئے طریقہ کار وضع کرنے پر تفصیلی بحث ہوئی ۔

۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ میرے ساتھی چندپیسوں کی خاطرسینٹ میں ووٹ فروخت نہیں کریں گے ۔پارٹی مجھ پر اعتماد کریں،سینٹ کے ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں گے۔ عمران خان نے وزیراعلی کوہارس ٹریڈنگ سے بچنے کیلئے طریقہ کاروضع کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔اجلاس کے دوران خواتین سینٹ امیدوارپراختلافات بھی کھل کرسامنے آگئے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجود خواتین نے سینٹ ٹکٹ بیوہ ملک سعدکودینے کی شدید مخالفت کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات