متحدہ قومی موومنٹ نے سینیٹ کے لیے نئے چہرے میدان میں اتار دیے۔ سینیٹر بابر غوری کو اس بار ٹکٹ نہیں دیا گیا

بدھ 11 فروری 2015 21:24

متحدہ قومی موومنٹ نے سینیٹ کے لیے نئے چہرے میدان میں اتار دیے۔ سینیٹر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ نے سینیٹ کے لیے نئے چہرے میدان میں اتار دیے۔ سینیٹر بابر غوری کو اس بار ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ رواں سال ایم کیو ایم کے تین سینیٹرز نے مدت مکمل کی ہے۔ ان میں بابر غوری، عبدالحسیب خان اور شیرالہ ملک شامل ہیں۔ایم کیوا یم اس بار میدان میں نئے چہروں کے ساتھ اتری ہے۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے انتخابات کے لئے ایم کیو ایم پنجاب کے صدر میاں عتیق، خیبر پختونخوا کے صدر بیرسٹر سیف کو سندھ سے ٹکٹ دیا گیا ہے، جبکہ نگہت خاتون اور رضا زیدی بھی امیدوار ہوں گے۔

سینئر رہنما سینیٹر بابر غوری جو کافی عرصے سے اس سیٹ پر براجمان تھے، اس بار ٹکٹ سے محروم ہیں۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی 54 سیٹیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی سے مفاہمت کے بعد سندھ سے سینیٹ کی 4سیٹیں مل جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :