مصباح الحق اور اظہر علی پر عائد لاکھوں روپے ٹیکس معاف

بدھ 11 فروری 2015 20:42

مصباح الحق اور اظہر علی پر عائد لاکھوں روپے ٹیکس معاف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11فروری۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور اظہر علی پر عائد لاکھوں روپے کا ٹیکس معاف کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق پر 2010-11 کی مد میں انکم ٹیکس کے علاوہ 37 لاکھ اور اظہر علی پر 14 لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا تھا جس پر متعلقہ کھلاڑیوں کی جانب سے ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی، ٹربیونل نے دونوں کھلاڑیوں کے انکم ٹیکس ریٹرنز کا جائزہ لیتے ہوئے ان پر عائد اضافی ٹیکس کو معاف کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس عائد کیے جانے کےبعد مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑیوں نے وزیرخزانہ سے اس سلسلے میں ملاقات کی تھی جس کےبعد وزیرخزانہ نے انہیں قوانین کے مطابق کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

متعلقہ عنوان :