صدر مملکت کی طرف سے اہم فیصلوں کی منظوری،جسٹس فیصل عرب چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات

بدھ 11 فروری 2015 19:12

صدر مملکت کی طرف سے اہم فیصلوں کی منظوری،جسٹس فیصل عرب چیف جسٹس سندھ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11فروری۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی جس کے بعدجسٹس فیصل عرب کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے جسٹس ریاض احمد خان کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس،جسٹس فیصل عرب کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ممنون حسین نے 2 ڈپٹی اٹارنی جنرلز کی تعیناتی کاحکم دیا اورساتھ ہی ساتھ پاکستان آرمی ایکٹ 2015 کا قبائلی علاقوں میں اطلاق کا بھی حکم جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ صدر مملکت نے گلگت بلتستان امپارمنٹ ایکٹ میں بھی ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :