مسلم لیگ ن کے سابق وزیر تاحیات الیکشن لڑنے کے لیے نااہل

بدھ 11 فروری 2015 18:30

مسلم لیگ ن کے سابق وزیر تاحیات الیکشن لڑنے کے لیے نااہل

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11فروری۔2015ء) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور مسلم لیگ ن کے اہم کارکن عبدالوحید ارائیں کو الیکشن ٹریبونل نے تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے عبدالوحید ارائیں 2008 ءسے 2013 ءکی پنجاب اسمبلی کے رکن رہے جبکہ اس مدت میں وہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات سمیت حکومت پنجاب کے اہم عہدوں پر فائز بھی رہے جبکہ الیکشن ٹریبونل نے انہیں عدالت میں جھوٹ بولنے پر تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے۔

یاد رہے وحید ارائیں پر الزام لگایا گیا تھا کہ ان کے پاس 2 شناختی کارڈ موجود ہیں جبکہ انہوں نے عدالت سے اس بات کو چھپایا تھا اور عدالت نے اسی جرم کی پاداش میں ان کو یہ سزا سنائی۔ الیکشن ٹریبونل کے اس فیصلے کے بعد عبدالوحید ارائیں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔تاہم ابھی تک عبدالوحید ارائیں کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :