وارم اپ میچ ،شاہینوں نے انگلینڈ کو دھول چٹا دی

بدھ 11 فروری 2015 16:31

وارم اپ میچ ،شاہینوں نے انگلینڈ کو دھول چٹا دی

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12۔فروری 2015ء )ورلڈ کپ 2015کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 4وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں پر 250رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی جانب سے جوروٹ 85،گیری بیلنس 57کرس جورڈن 31ناٹ آؤٹ اور ہیلز 31رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

کپتان این مورگن کی خراب فارم بدستور برقرار رہی اور وہ بغیر کوئی رن بنائے لیگ سپنر یاسر شاہ کی فل ٹاس گیند کو سلپ کے ہاتھوں میں تھما کر چل دیئے ۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3،سہیل خان نے 2اور احسان عادل ، وہاب ریاض او ر آفریدی نے 1،1شکار کیا ۔ پاکستان نے 251رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز محض 10کے مجموعی سکور پر پوویلین لوٹ گئے ،یونس خان نے ایک بار پھر مداحوں کو مایوس کیا اور19رنز بنا کر واپس چلتے بنے ۔

(جاری ہے)

حارث سہیل 33رنز بنا کر ٹریڈویل کا شکار بنے ۔کپتان مصباح الحق او ر عمر اکمل نے ذمہ درانہ کھیل کا مظاہرہ کر تے ہوئے 133رنز کی شراکت داری قائم کی ۔ عمر اکمل 65رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ صہیب مقصود 12گیندوں پر 4چوکوں کی مدد سے 20رنز بنائے ،انہیں اینڈر سن نے آؤٹ کیا ۔ شاہد آفریدی نے 49اوور میں براڈ کو مسلسل 2چوکے جڑ کر فتح پاکستان کی جھولی میں ڈال دی۔کپتان مصباح الحق 99گیندوں پر 5چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 91رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن اور براڈ نے 2،2اور ٹریڈویل اور جورڈن نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔