پولیس کی کارروائی ،اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ،ملزم گرفتار

بدھ 11 فروری 2015 11:12

پولیس کی کارروائی ،اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ،ملزم گرفتار

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) پولیس نے بڈھ بیر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سے بھرا ٹرک پکڑ کر دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلحہ ٹرک کے ذریعے درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کیا جا رہاتھا جس پر پولیس نے خفیہ اطلاعات پر ناکہ بندی کر رکھی تھی ۔پولیس اہلکار نے مشکوک جا ن کر ناکہ پر ٹرک کو روکا اور دوران تلاشی بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ ا یک شخص کو گرفتار بھی کر لیاہے۔ٹرک میں سے سات سو رائفلیں اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی جا چکی ہیں جبکہ ابھی تلاشی کا عمل جاری ہے اورمیزید اسلحہ ملنے کا بھی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :