چمن،200کے وی کا ٹرانسفارمر 6محلوں کا بوجھ اٹھانے سے قاصر کم صلاحیت کے حامل ٹرانسفارمر رواں ماہ میں تیسری بار خراب

منگل 10 فروری 2015 23:33

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء)چمن200کے وی کا ٹرانسفارمر 6محلوں کا بوجھ اٹھانے سے قاصر کم صلاحیت کے حامل ٹرانسفارمر رواں ماہ میں تیسری بار خراب 100سے زائد گھرانے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں چندہ اکٹھا کرکے مرمت کی جاتی ہے اس مرتبہ ہم سے 30ہزارروپے جمع نہیں ہوپا رہے اس لئے ورکشاپ پر پڑا گل سڑرہا ہے کیسکو100گھرانوں کے کنکشن اس ایک ہی ٹرانسفارمر سے الگ کرکے کسی دوسرے ہیوی ٹرانسفارمر پر ڈال دیں یہ باتیں محلہ مولوی وزیر محمد محلہ ماسٹر عبدالمالک محلہ، حاجی غفور محلہ ،مولوی شمس اللہ محلہ ،ماسٹر رحیم محلہ حاجی مہربان کے مکینوں نے ”آن لائن“سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں انہوں نے بتایا کہ ہمارے علاقوں کو حکومت اورکیسکودونوں کی جانب سے نظراندازکیا جارہا ہے مذکورہ علاقہ سینکڑوں گھرانوں پر مشتمل ہے جس کو ایک ہی کمزوربوڑھا ٹرانسفارمر کے ذریعے بجلی فراہم کی جارہی ہے جو بہت سارے کنکشن کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا جوں ہی بجلی آجاتی ہے اوورلوڈنگ کے باعث ٹرانسفارمر ٹرپ ہوکر جل جاتا ہے اورساراسسٹم بیٹھ جاتا ہے اور پھر ہم خدا کے آسرے پر بیٹھے رہتے ہیں خواں اس میں ہفتہ لگے یا مہینہ دوسری جانب رہائشی انتہائی غریب جو دو یاتین بارچندہ کرکے ٹرانسفارمر اپنی مددآپ کے تحت ٹھیک کرایا انہوں گورنر بلوچستان اورکیسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اہل علاقہ کے مشکلات کا نوٹس لیں بصورت دیگر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔