جیکب آباد میں میلے کے خلاف سیشن جج کی عدالت میں درخواست داخل کردی گئی

منگل 10 فروری 2015 23:33

جیکب آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) جیکب آباد میں لگائے جانے والے میلے کے خلاف سیشن جج کی عدالت میں درخواست داخل کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں قانونی تقاضے پورے کرنے کے سوائے لگائی جانے والی نمائش میں فحاشی عریانی پھیلانے اور جوا منشیات کے اڈے کھولنے کے خلاف پاکستان سنی تحریک کے وفد میں صوبائی کنوینر نوراحمد قاسمی ،سید اعجاز علی شاہ،عبدالغفار قادری نے سیشن جج جیکب آباد خالدحسین شاہانی کی عدالت میں پٹیشن داخل کرکے اپیل کی ہے کہ فحاشی کو فروغ دینے والی نمائش کو جلد بند کرایا جائے پٹیشن میں ڈی سی جیکب آباد شاہ زمان کھوڑوکو فریق بنایا گیا ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر پٹیشنر سید اعجاز علی شاہ بخاری سرپرست پاکستان سنی تحریک جیکب آباد نے کہاکہ سانحہ شکارپور کے بعد جیکب آباد میں اصولی طورپر نمائش نہیں لگائی جاتی پر افسوس ثقافت کے نام پر جیکب آباد میں نمائش لگاکر فحاشی ،جوااور منشیات کے اڈے کھولے گئے ہیں جس سے نوجوان نسل تباہ ہوگی علاوہ ازیں نمائش میں گیٹ فیس کے نام پر شہریوں سے بھتہ خوری کی جارہی ہے جس پر ڈی سی اور ایس پی کی خاموشی قابل افسوس ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ فحاشی اورعریانی پھیلانے والی نمائش کو فی الفور بند کیاجائے نمائش غیر قانونی ہے جس کے لیے کوئی قانونی تقاضہ پورانہیں کیا گیا اور گورنمنٹ کو نہ ہی ٹیکس ادا کیا گیا ہے ۔