نارنگ منڈی ،تین مسلح ڈاکوؤں کی 20سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی ،

گھرسے لاکھوں روپے کے طلائی زیوارت ،نقدی لیکر فرار ،ایک ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، اہل علاقہ کا واقعے کیخلاف نارووال مریدکے روڈبلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ ، پولیس نے ملزمان کیخلاف ڈکیتی کامقدمہ درج کرلیا

منگل 10 فروری 2015 23:31

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء ) نواحی نارنگ موڑکے قریب واقع بٹھے کوٹ میں تین مسلح ڈاکو 20سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعد گھرسے لاکھوں روپے کے طلائی زیوارت اورنقدی بھی لے کر فرار ہو گئے ، دیہاتیوں نے ایک ڈاکو کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ، اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف نارووال مریدکے روڈبلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف ڈکیتی کامقدمہ درج کرلیا۔

بتایاجاتاہے کہ ڈاکورات 12بجے بٹھے کوٹ کے عمران رحمانی کی دیوار پھلانگ کرداخل ہوئے اورآہنی دروازے توڑکرسوئے ہوئے اہل خانہ کورسیوں سے باندھ دیاجبکہ عمران کوڈنڈے مارمار کر ادھ مواء کردیااوربعدازاں اس کی بیوی (ر) سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرتے رہے جس کے بعد وہ گھرسے طلائی زیورات 45ہزارنقدی اورقیمتی اشیاء چھین وقت فرارہوگئے ۔

(جاری ہے)

مظلوم خاندان نے بتایاکہ ڈاکوؤں نے خاتون کا ایک ماہ کا حمل بھی ضائع کردیااوراسے زبردست تشدد کانشانہ بھی بنایا۔

پولیس کو تمام صورتحال سے آگاہ کیالیکن پولیس نے زیادتی کاپرچہ درج کرنے سے انکارکردیاجبکہ اہل دیہہ نے ایک ملزم افضال عرف جاجو سلامت چنگڑکوقابوکرکے پولیس کے حوالے کردیاجبکہ دوملزمان محمدامین عرف ہیرانواز عرف ناجی کیخلاف صرف ڈکیتی کامقدمہ درج کیاگیاہے ۔ملزمان کاتعلق اسی گاؤں سے بتایاجاتاہے ۔ واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین نے کہاکہ پولیس نے اجتماعی زیادتی کامقدمہ درج نہیں کیامظلوم خاندان نے دھمکی دی ہے کہ اگرپولیس نے اجتماعی زیادتی کامقدمہ درج نہ کیاتوہم خودسوزی کرنے پرمجبورہوجائینگے ۔

متعلقہ عنوان :