اسلام آباد کے پوش سیکٹر کے کوڑا دان سے گدھے کا سر اور کھر برآمد ،
مقامی شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی مقامی مارکیٹوں میں دیگر جانوروں کے ساتھ گدھے کا گوشت بھی فروخت کیا جا سکتا ہے، مقامی لوگوں کا خدشہ،بھرپور تحقیقات کا مطالبہ
منگل 10 فروری 2015 23:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) اسلام آباد کے پوش سیکٹر جی سکس میں واقع کوڑا دان سے گدھے کا سر اور کھر برآمد ہونے پر وفاقی دارالحکومت کے باسیوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ مقامی مارکیٹوں میں دیگر جانوروں کے ساتھ گدھے کا گوشت بھی فروخت کیا جا سکتا ہے اور اس واقعہ کی بھرپور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
سی ڈی اے صفائی عملہ نے گدھے کا سر اور کھر کو ای الیون کچرا گراؤنڈ میں پھینک دیا ہے۔(جاری ہے)
آن لائن کو ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق تھانہ آبپارہ کی حدود میں سیکرٹری جی سکس ون ٹو میں واقع کوڑا دان سے گدھے کا سر اور کھر ملا ہے جس کو باقاعدہ طو رپر ذبح کیا گیا ہے۔ تھانہ آبپارہ پولیس نے اس واقعہ سے لاعلمی اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تھانہ ترنول کی حدود سے ایک مقام سے چھتیس جانور مردہ حالت میں برآمد ہوئے تھے جبکہ اس دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا تھا واقعہ کے بعد سیکٹر جی سکس کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم پولیس نے بھی اس واقعے کے بعد علاقے کے تمام گوشت فروخت کرنے والی دکانوں اور ذبح خانوں پر پولیس ٹیمیں بھیج دی ہیں جو گوشت کی فروخت کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہیں
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.