پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے اپوزیشن لیڈر کی غیر حاضری ہی کی نشاندہی کردی

منگل 10 فروری 2015 23:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے اپوزیشن لیڈر کی غیر حاضری ہی کی نشاندہی کردی ہے جبکہ قائم مقام سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے تحریکِ انصاف کے ارکان کے استعفوں کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے سے معذوری کا اظہار کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اجلاس کے دوران ق لیگ کے ارکان نے ایوان میں غیر حاضر وزراء کا ذکر کیا تو اس میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ سات اپوزیشن لیڈر کاس ذکر بھی شامل کردیا ۔

قائم مقام سپیکر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان (مستقبل کے ) کے بارے میں فیصلہ سپیکر نے کرنا ہے تو اپوزیشن ارکان نے کہا کہ اس وقت تو وہ( قائم مقام ) سپیکر ہیں ، جس پر قائم مقام سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ اگر وہ میرے کہنے پر ایوان میں آتے ہیں تو میں ان کے پاس جانے کیلئے صبح ہی چلنے کو تیار ہوں ۔