پنجاب اسمبلی کا اجلاس سوا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو تلاوت کے بعد نعت رسول مقبول پوری نہ پڑھی جاسکی

منگل 10 فروری 2015 23:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء ) پنجاب اسمبلی کا اجلاس منگل کو سوا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو تلاوت کے بعد نعت رسول مقبول پوری نہ پڑھی جاسکی ، تلاوت اور ترجمے کے بعد ابھی نعت شریف شروع ہوئی ہی تھی کہ عصر کی ازان شروع ہوگئی جس کے احترام میں نعت وہیں ختم کردی گئی ۔