دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے: محمد شہباز شریف،

دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے سخت فیصلے کئے گئے ہیں، قوم سانحہ پشاور کا زخم ابھی نہیں بھولی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح پاکستانی عوام کی ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب کی مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران سے گفتگو

منگل 10 فروری 2015 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔ قوم سانحہ پشاور کا زخم ابھی نہیں بھولی۔ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے سخت فیصلے کئے گئے ہیں۔ پنجاب میں بعض قوانین میں ضروری ترامیم کرکے سزاؤں کو سخت کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کی ترقی اور امن کے دشمنوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح پاکستانی عوام کی ہوگی۔ وہ آج مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران سے گفتگو کر رہے تھے۔