لاہور میں چھاپوں اور پکر دھکڑ کی بازگشت اسمبلی میں پہنچ گئی

منگل 10 فروری 2015 23:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء ) صوبائی دارلحکومت میں چھاپوں اور پکر دھکڑ کی بازگشت اسمبلی میں پہنچ گئی ہے اور پولیس کی جانب سے مشکوک افراد کیخلاف جاری کارروائی پرحکومتی ارکان نے’ انگلی ‘ اٹھا دی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے باریش رکن وحید گل نے کہا لوگوں کو تھانوں میں بلا بلا کر نظر بندی کے احکامات تھمائے جا رہے ہیں اور انہیں جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے ۔ حکومت کی جانب سے اس پوائنٹ آف آرڈر کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔(نواز طاہر)
؎

متعلقہ عنوان :