معروف عالم دین، قاضی مظفر اقبال رضوی کو ایک ماہ کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند کردیا گیا

منگل 10 فروری 2015 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء ) چیئرمینسنی ایکشن کمیٹی معروف عالم دین، قاضی مظفر اقبال رضوی کو ایک ماہ کے لیے کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ جس پر مذہبی و سماجی حلقوں نے شدید احتجاج اور اُن کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سُنی ا یکشن کمیٹی قاضی مظفر اقبال رضوی کو پولیس کی بھاری نفری نے اونچی مسجد اندرون ٹکسالی گیٹ سے گرفتار ایک ماہ کے لیے کوٹ لکھپت جیل بند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اُن کا نام فورتھ شیڈول میں شامل تھا اُن کے ڈی سی او لاہور کی طرف سے نظر بندی کے احکامات موصول ہوئے تھے جس کی تعمیل کی گئی ہے۔ اس واقعہ پر مذہبی اور سماجی حلقوں کے علاوہ اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے اُنہوں نے تھانہ بھاٹی گیٹ کے باہر قاضی مظفر اقبال رضوی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس و حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین گو نواز گو کے نعرے بھی لگاتے رہے اُنہوں نے کہا کہ وہ کسی صورت مذہبی علماء کی تضحیک برداشت نہیں کریں گے۔ حکمران اپنا قبلہ درست کریں اور نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں علماء کرام کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کریں۔

متعلقہ عنوان :