آر این ڈی نے جنوری 2015ء کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ 55 ہزار 210 روپے مالیت کے اضافی ڈیوٹی ٹیکسز وصول کیے

منگل 10 فروری 2015 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آر این ڈی نے جنوری 2015ء کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ 55 ہزار 210 روپے مالیت کے اضافی ڈیوٹی ٹیکسز وصول کیے۔

(جاری ہے)

شعبہ آر این ڈی کے اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2015ء کے دوران الیکٹرک ایسٹ، آٹوفیشل لیدر، وین پی یو کوٹیڈ، بیڈمنٹن ریکٹ، کیمیکل، ہیلی کاپٹر، پلائی وڈ، ریجن ریڈ، میتھائل مونومر کے 16 درآمدی کنسائمنٹس میں انڈر اینوائسنگ، پی سی ٹی اور کلاسیفکیشن کی مس ڈکلریشن، ایس آراو 659 ، اور ایس آراو 1125 کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیوٹی وٹیکسز کی مد میں 2 کروڑ 70 لاکھ55 ہزار 210 روپے چوری کی کوشش کی گئی، جس کو آپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آر این ڈی نے ناکام بناتے ہوئے مذکورہ ڈیوٹی ٹیکسز وصول کرلئے۔