نبی کی شان میں گستاخی پر خاموش رہنے والے کس منہ سے ریلیاں نکال رہے ہیں ،جماعت اسلامی غربی،

دہشت گردوں کے منہ سے نقاب اتر چکے ہیں ، لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا

منگل 10 فروری 2015 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع غربی عبد الرزاق خان، نائب امراء محمد عظیم بلوچ ، مولانا فضل احد ، محمد عارف خان ،محمد نواز عباسی قیم ضلع محمود الحسن انصاری ، گل رحیم ، خالد زمان شیخ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف ریلیاں نکالنے والے گستاخان رسول کے خلاف کیوں خاموش تھے ، اگر گستاخی سے نبی کریم کی شان پر کوئی فرق نہیں آتا توکون ایسا ہے جس کی شان کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے کراچی کی سڑکوں کو کیوں بند کردیا گیا ہے ، نبی کریم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف نکلنے والوں کو ملکی معیشت خراب نہ کرنے اور گھر بیٹھنے کا مشورہ دینے والے آج کیوں ملکی معیشت کے دشمن بنے ہوئے ہیں،کیا بھتہ خوروں اور دہشت گردوں کی ریلیوں سے ملکی معیشت کو نقصان نہیں پہنچتا ؟ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے با شعور عوام جانتے ہیں کہ نبی کریم کی شان میں گستاخی پر خاموشی اختیار کرنے والے اچانک سڑکوں پر کس کی خاطر نکلے ہیں عوام ایسی ریلیوں کو مسترد کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے چہروں سے نقاب اتر چکا ہے بندوق کی زور پر لوگوں کو ریلیوں میں شریک کراکر حقائق کو نہیں چھپایا جا سکتا ۔ کراچی کے لوگوں کو ریلیوں کے ذریعے بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :