گھگھر کی فیکٹری میں ٹرالر پر بوریاں رکھتے ہوئے مزدور بوریاں گرنے سے دب گئے ، ایک مزدور ہلاک ، تین شدید زخمی

منگل 10 فروری 2015 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) گھگھر کی فیکٹری میں ٹرالر پر بوریاں رکھتے ہوئے مزدور بوریاں گرنے سے دب گئے ، ایک مزدور ہلاک ، تین شدید زخمی ، ٹھیکیداروں اور سپروائیزر کے بے رحمانہ رویے پر احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پپری کے صنعتی علاقے میں موجود ایم ایچ آئل ملز میں ٹھیکیدار شفٹ میں موجود ڈیڑھ سو مزدوروں سے فیڈ سے بھری بوریاں ٹرالر میں لوڈ کروا رہے تھے اسی دوران ایک ٹرالر پر رکھی ہوئی بوریاں گر پڑیں جس میں پانچ سے زائد مزدور دب کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر گھگھر کی نجی جلبانی ہسپتال لایا گیا جہاں ایک مزدور امتیاز سیال ولد جاڑو سیال زخموں کی تاپ نہ لا کر چل بسا جب کہ محمد یونس کولاچی ، عاشق حسین وکو اور عمران بٹ شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں جن میں سے محمد یونس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، اطلاع پر گھگھر کے اہل علاقہ اور فیکٹریوں کے مزدور بڑی تعداد میں جمع ہوگئے جنہوں نے ایم ایچ آئل ملز کے ٹھیکیدار اور سپر وائیزر کے بے رحمانہ رویے کے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر مزدوروں کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار مزدوروں کی غربت اور معاشی مجبوری کی وجہ سے ان سے جانوروں جیسا سلوک کرتے ہیں ، ضرورت سے زیادہ بوریاں اٹھانے اور ٹرالر پر لادنے کی وجہ سے یہ ہولناک حادثہ پیش آیا ہے ، دوسری جانب ہسپتال میں سندھی مزدور تحریک اور قومی عوامی تحریک کے رہنما محمد علی ببر ، رستم میرانی ، شاہنواز سومرو ، غلام مصطفی و دیگر عہدیداران پہنچ گئے جنہوں نے میت وصول کی اور زخمیوں کی عیادت کے بعد انتظامیا کو مجبور کیا کہ وہ مزدوروں کا اعلاج کروائیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہلاک ہونے والے مزدور کے ورثاء کو فیکٹری میں ملازمت اور معاوضہ ادا کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :