Live Updates

آئی ایم سوری!ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے شیریں مزاری سے معافی مانگ لی ،

عمران خان کے بارے کچھ ابھی کہا ہی نہیں ہے،مینوں کی فروخت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں،زمینوں کی فروخت کاپتاچلاتورابطہ کمیٹی کومعطل کردیا،رضوان قریشی کو جانتا تک نہیں ، ایم کیو ایم کے قائد کا بیان ، الطاف حسین کا بیان خوش آئند ہے ،ایم کیو ایم رابطہ، کمیٹی بھی اپنے بیانات پر معافی مانگے ،شیریں مزاری، عمران خان (آج) سکھرسے شکارپورجائیں گے، برطانوی حکام کو خط لکھ دیا ، میڈیا کو بھی جاری کردیا ہے ،بیان

منگل 10 فروری 2015 22:44

لندن/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری سے معافی مانگتا ہوں،آئی ایم سوری۔ منگل کو یہاں ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنے میں موجودتمام شریف خواتین سے معذرت چاہتاہوں،میرے بیان سے جن خواتین کی دل آزاری ہوئی ، ان سے معذرت چاہتا ہوں۔

نجی ٹی وی کے مطابق الطاف حسین نے کہاکہ میں جنگ نہیں ملک سنوارنا چاہتا ہوں،ابھی تو عمران خان کے بارے میں کچھ کہا ہی نہیں ہے عمران خان کو آٹے دال کا بھاوٴ معلوم ہو جائیگاانہوں نے کہا کہ زمینوں کی فروخت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں،زمینوں کی فروخت کاپتاچلاتورابطہ کمیٹی کومعطل کردیا،رضوان قریشی کو جانتا تک نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وہ کسی سے جنگ نہیں بلکہ ملک سنوارنا چاہتے ہیں دوسری جانب تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا کہ الطاف حسین کے معافی مانگنے کا بیان خوش آئند ہے اورامید ہے کہ آئندہ ایسے بیان سے گریز کیا جائے گا۔

شیریں مزاری نے کہاکہ اسلام ہمیں درگزر کرنے کا درس دیتا تاہم دوبارہ اگر یہی رویہ اختیار کیا گیا تو اس کا سخت جواب دیا جائیگا۔شیریں مزاری نے کہاکہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی بھی اپنے بیانات پر معافی مانگے شیریں مزاری نے کہاکہ اگر ایسا ہی رویہ رکھا گیا تو دوبارہ چیلنج کریں گے،دوبارہ یہی رویہ اختیارکیاگیاتوسخت جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان (آج) بدھ کو سکھرسے شکارپورجائیں گے، برطانوی حکام کو خط لکھ دیا ہے اور میڈیا کو بھی جاری کردیا ہے۔الطاف حسین کے بیان پر پی ٹی آئی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ الطاف حسین کا معافی مانگنا خوش آئند ہے تاہم رابطہ کمیٹی کو بھی اپنے بیانات پر معافی مانگنا چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات