وزیر اعلی پنجاب سے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومین ریسورس ڈیویلپمنٹ پیر صدرالدین راشد ی کی ملاقات

منگل 10 فروری 2015 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبار شریف سے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومین ریسورس ڈیویلپمنٹ پیر صدرالدین راشد ی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبوداو ران کے اہلخانہ کے لئے شروع کئے گئے مختلف فلاحی منصوبوں کے بارے بات چیت ہوئی- وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، اسماعیل راہو، پاکستان مسلم لیگ (ن)کراچی کے رہنما سلیم ضیا بھی موجود تھے۔

وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگوکے دوران دیار غیر میں محنت کر کے وطن عزیز کے لئے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کا باعث بننے والے پاکستانیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شبانہ روز محنت سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کے لئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن قائم کیا گیاہے اس کے کمشنر کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے-یہ کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرے گا- سمندر پار پاکستانیوں اور افرادی قوت کی ترقی کے وفاقی وزیر نے ملاقات کے دوران اورسیز پاکستانیوں کے لئے شروع کی گئی سکیموں کے بارے میں تفصیلات سے آگا ہ کیا۔

ملاقات کے دوران قومی ترقی کے دیگر جاری منصوبوں کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :