شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 10 فروری 2015 22:37

شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،ملکی سکیورٹی صورتحال پر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10فروری۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کاکہنا تھا کہ قوم دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف متحد ہو چکی ہے اب دہشتگردوں کے خلاف جنگ جیتنا واحد آپشن ہے ۔وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے اور پاکستان کی عوام نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کو ختم کرنے کا عزم کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :