وزیر اعلی محمد شہباز شریف سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جسپر مولر سورنسن کی ملاقات،

پاکستان اور ڈنمارک میں مختلف سطح پر تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے روشن امکانات ہیں ‘شہبازشریف، ڈنمارک کے سفیرکی جانب سے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں اقتصادی ترقی اور اصلاحات کے پروگرام کی تعریف

منگل 10 فروری 2015 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے اسلام آبادمیں پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جسپر مولر سورنسن نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعلی نے اس موقع پنجاب میں جاری میگا پراجیکٹس اور عوامی بہبود کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ڈنمارک میں مختلف سطح پر تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے روشن امکانات ہیں جن سے فائد ہ اٹھانے تجارتی وفود کے دورے سود مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان بالخصوص پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بتایا۔ ڈنمارک کے سفیر نے پاکستان میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں اقتصادی ترقی اور اصلاحات کے پروگرام کی تعریف کی۔