پتنگ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈاکٹرسہیل تاجک،

پتنگ بازی روکنے میں ناکام ایس ایچ او ز کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی،سی پی او فیصل آباد

منگل 10 فروری 2015 22:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) سی پی او فیصل آباد ڈاکٹرسہیل تاجک نے کہا ہے کہ پتنگ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی پتنگ بازی روکنے میں ناکام رہنے والے ایس ایچ او ز کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

سی پی او فیصل آباد نے واضح کیا ہے صوبائی حکومت عائد کردہ پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی پر قانون متحرک ہو جائے گا ،نہ صرف پتنگ بازی کرنے والے افراد کو گرفتار کر کے قید حوالات تھانہ کیا جائے گا بلکہ متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس سلسلہ میں ایس ایچ اوتھانہ سمن آباد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز کاروائی کے دوران ملزم محمود اختر ولد عبدالعزیزقوم آرائیں مکان نمبر37گلی نمبر2ستارہ کالونی کو گرفتار کر لیا اس کے قبضہ سے1500پتنگیں اور 15ڈور کی گوٹیں برآمد کرلیں ۔ملزم کے خلاف 4کائیٹ فلائنگ ایکٹ تھانہ سمن آباد میں مقدمہ نمبر106 درج کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :